نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کی تیاری؟ شیخ رشید کا دعویٰ
اسلام آباد ( ویب ڈسک ) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو غیرملکی ایجنٹ کہا جارہا ہے جو عوام برداشت نہیں کرے گی۔ سب کو بتانا چاہتا ہوں نیچے حالات بہت خراب ہیں خدارا ملک پر رحم کریں۔ کیونکہ جو حالات پیدا کیے جارہے ہیں، ملک میں رہنا مشکل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس دن وزیراعظم آفس چھوڑا، انہیں قیدی وین دکھائی گئی۔ قیدی وین دکھانے کے باوجود کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نواز شریف پر تاحیات نااہلی کا جو کیس ہے وہ ختم کیا جائے۔ 30 اگست سے پہلے نواز شریف پر نااہلی کیس ختم ہوگا اور پھر یہ الیکشن کرائیں گے۔
Load/Hide Comments