سونے کی قیمت میں یکمشت 8 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

کراچی(قاری عاشق حسین سے ) سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہو گئی۔
Load/Hide Comments