ماضی کے حکمرانوں کی طرح کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے صرف کام پر یقین رکھتے ہیں:عثمان بزدار
لاہور(مبشر بلوچ سے) : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں۔عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔اراکین قومی اسمبلی بھی اسی طرح عزیز ہیں جس طرح اراکین پنجاب اسمبلی۔ اراکین اسمبلی کے علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔جائز کاموں میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔ماضی کے حکمرانوں کی طرح کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے صرف کام پر یقین رکھتے ہیں۔حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں – اپوزیشن نے ہر موقع پر منفی سیاست کی ہے- وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں میاں محمد شفیق، عامر سلطان چیمہ، غلام محمدلالی،سردار محمد خان لغاری اور غلام بی بی بھروانہ شامل تھیں – منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی-
Load/Hide Comments