عمران خان آنے والےحالات کو پہلے ہی جان لیتا ہے،خورشید شاہ

سکھر (قاری عاشق حیسن سے ) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ عمران خان آنے والے حالات کو جان لیتا ہے، وہ مستقبل کو مدنظر رکھ کرسیاست کرتےہیں۔
سید خورشید شاہ نے پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوپہلے علم ہو جاتا ہے کہ ان کیخلاف کیا ہونے والا ہے، وہ فیصلہ آنے سے قبل ہی اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کرتےہیں، ممنوعہ فنڈنگ سےمتعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ خوش آئند ہے، پنجاب میں الیکشن سےپہلے ہی دھاندلی کاشورمچانا شروع کردیا تھا۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر عمران خان کی مشاورت سے ہوا تھا، سابق دورحکومت میں معیشت بری طرح متاثرہوئی،سیاستدانوں کو قوم کے سامنے سچ بولنا چاہیے، عمران خان کوضمنی الیکشن ہارنے کا خوف تھا، پہلے ہی الزام لگانا شروع کردیا۔اب بال آئینی اداروں کےکورٹ میں ہے۔
Load/Hide Comments