پنجاب کی 18 رکنی کابینہ تشکیل، (ق) لیگ کو کوئی وزارت نہیں ملی

لاہور یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے ) تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان شامل ہیں ۔  عمران خان نے بزدار کابینہ میں ق لیگ کو دی ہوئی 2 وزارتیں بھی واپس لے لیں۔

پنجاب کابینہ میں محمود الرشید کو بلدیات ، یاسمین راشد کو صحت  کی وزارت ملنے کا امکان ہے ۔ میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ ، ڈاکٹر مراد راس کو تعلیم کی وزارت دی جائے گی۔

اسی طرح راجہ بشارت کو پارلیمانی امور ، ہاشم جواں بخت کو خزانہ اور خرم ورک کے وزیر قانون بننے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com