اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار سے سکوائش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات،پنجاب میں سکوائش کا میگا ایونٹ کرانے پر اتفاق

لاہور (مبشر بلوچ سے) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سکوائش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے ملاقات کی،جس میں پنجاب میں سکوائش کا میگا ایونٹ کرانے پر اتفاق کیا گیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکوائش ٹورنامنٹ کو ہارس اینڈ کیٹل شوکے ساتھ منعقد کرایا جائے گا۔پنجاب میں سکوائش کے فروغ کیلئے ڈویژنل سطح پر ٹریننگ اکیڈمیاں بنائی جائیں گی۔ تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں سکوائش کورٹ بنائے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بھی کھیلوں کو فروغ دیا جا رہا ہے -صوبہ بھرمیں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے پر عمل پیرا ہیں – عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کررہے ہیں – سکوائش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے آپ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار مثبت سوچ کے ساتھ سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں –  سکوائش کے کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے پنجاب حکومت سے تعاون کریں گے – صدر سکوائش ایسوسی ایشن پنجاب نورالامین مینگل نے اس موقع پر بتایاکہ لاہور میں 200 بچوں کی سکوائش ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے اورپاکستان بھر سے بچوں کو پروفیشنل ٹریننگ کرا کر سکوائش کا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے-چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سکوائش کے سابق کھلاڑی احسان اللہ خان، پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے عہدیدار مامون خان اور ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com