روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

وزیر اعظم عمران خان قبضہ مافیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں، ملک امین اسلم

اسلام آباد۔ (عمران منیر قذافی سے):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ گزشتہ 70 سال سے سرکاری املاک پر قبضے کئے گئے مگر حکومتیں خاموش رہیں،وزیر اعظم عمران خان قبضہ مافیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں،ملک بھر میں جنگلات کی سات لاکھ ایکڑ اراضی پر قبضہ ،پنجاب اور کے پی کے میں 500ارب کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا گیا ہے، سرکاری اراضی کی میپنگ کر لی گئی ہے اور بہت جلد اسے واگزار کر کے ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت درخت لگائے جائیں گے،قبضہ مافیا کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا اور سرکاری اراضی ہرصورت واگزار ہوگی۔

اتوار کو پی آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ جو لوگ خود کو قانون سے بلاتر سمجھتے رہے ہیں ان کے لئے ریڈ وارننگ ہے جس کے بعد باقاعدہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ سٹیٹ لینڈ کی پچاس ہزار مربع کلو میٹر کی میپنگ کر لی گئی ہے جس میں پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان شامل ہیں جبکہ سندھ کی لینڈمیپنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں اب تک جو سرکاری زمین کی شناخت کی گئی ہے اس کے مطابق ایک لاکھ ساٹھ ہزار ایکڑ پر قبضہ ہے اور اس کی مالیت 500ارب روپے ہے جوکہ واپس لی جائے گی ،اسی طرح سندھ میں اس سےبھی زیادہ اراضی پر قبضہ ہے جس کے اعداد شمار اکھٹے کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ اے ،ریلوئے ،دریائوں کی زمین،اویکیوٹرسٹ بورڈ،واپڈا،اریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایئر پورٹس کی زمینوں کے علاوہ جنگلات کی 30ہزار مربع کلو میٹر پرمیپنگ کا کام کیا گیا ہے جس دوران سات لاکھ ایکڑ جنگلات کی زمین کی شناخت کی گئی جس پر قبضہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد کے جنگلات پر دس ہزار ایکڑ پر قبضہ کیا گیا ہے جہاں جنگلات کی زمین پر فصلیں اگائی کی گئی ہیں ،اسی طرح تخت پڑی راولپنڈی کے جنگل کی 755 ایکڑ اراضی ،اسلام آباد لوہی بھیر کے جنگل میں 629ایکڑ پر قبضہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ماحولیاتی اور ہوائی آلودگی کا جو مسئلہ بنا ہوا ہے جس کی وجہ وہاں جنگلات کا نہ ہونا ہے ،وہاں جنگلات کی زمین 2700مربع کلو میٹر ہے جس میں آدھا جنگل ہے باقی ساری زمین پر قبضہ ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک ٹریلر ہے کیونکہ پچھلے 70 سال سے ملک کی سرکاری زمینوں پر قبضہ ہوتا رہا ہے مگر حکومتیں خاموش رہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ پچھلی حکومتیں قبضہ مافیا کے ساتھ ملوث رہیں یا پھر انہوں نے ان کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کی ہمت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا اب وزیر اعظم عمران خان کو اپنے لئے خطرے کی گھنٹی سمجھیں کیونکہ اب وزیراعظم کی جانب سے یہ تمام معلومات صوبوں کو دی جائیں گی جس کے بعدصوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبوں میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام قبضہ مافیاکو خبردار کرتا ہوں کہ سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کردیں کیونکہ اب کسی بھی قبضہ مافیا کی چھوٹ نہیں ہو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com