اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو نیا سرپرائز

اسلام آباد( عمران قذافی سے ) اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 11 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مزید ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے آج یا کل مزید استعفے منظورکیے جانے کا امکان ہے، مخصوص نشستوں پر بھی بعض ارکان کے استعفے منظورکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی اس سے پہلے بھی گیارہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظورکر چکے ہیں اور الیکشن کمیشن نے بھی گیارہ ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
Load/Hide Comments