قومی اسمبلی کے 11حلقوں میں ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ورہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں، الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔
دوسری جانب تحریکِ انصاف کے 11 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے فیصل آباد سمیت ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں
Load/Hide Comments