ماضی میں جیت کے ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم کے حال میں ہارنے کے ریکارڈ بنا شروع

برمنگھم (علی رضا غوری سے ) – کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے شکست دے دی۔
میگا ایونٹ کے ہاکی مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا، گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔
پاکستانی باکسر الیاس حسین نے 57 کلو گرام کیٹیگری میں لیسوٹوکے باکسر کو شکست دی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم آج روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔
پاکستانی سوئمر حسیب طارق اور بسمہ خان، سوئمنگ کے مقابلوں میں نظر آئیں گے، ایونٹ میں آسٹریلیا 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔
Load/Hide Comments