نوازشریف پی ڈی ایم کے فیصلوں سے مایوس ہوگئے، معاشی ٹیم کو اہم ہدایات جاری

لندن (واصب غوری سے ) ذرائع کے مطابق نواز شریف پی ڈی ایم کی معاشی ٹیم کے فیصلوں سے مایوس ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی بھی شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔
نواز شریف نے وزیرخزانہ اور معاشی ٹیم کو اجلاس میں شریک ہونے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
Load/Hide Comments