روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

تھانہ صدر کے مشہور حسنین قتل کیس کے نامزد ملزمان کی ضمانتیں خارج، عدالت نے فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

رحیم یارخان(شمیل مرزا سے) تھانہ صدر کے مشہور حسنین قتل کیس کے نامزد ملزمان کی ضمانتیں خارج، عدالت نے فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق  9سالہ حسنین کے گٹرمیں ڈوب کر ہلاکت کامعاملہ، ایڈیشنل سیشن جج نے چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی، ایکسین میونسپل کمیٹی، سب انجینئراور سینٹری انسپکٹر کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں، عدالت میں موجود نہ ہونے پر عدالت کی جانب سے فوری طورپر گرفتارکرنے کی ہدایت کردی، رواں سال 21مئی کو پیرشہداں کارہائشی9سالہ معصوم حسنین میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت کے باعث کھلے مین ہول کر میں گرکرہلاک ہوگیا تھا جس پر والد محمدآصف کی مدعیت میں غفلت کے مرتکب چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی عظمت قدیر گورائیہ، ایکسین میونسپل کمیٹی عامر بٹ، سب انجینئر محمدعدنان اور سینٹری انسپکٹرطارق لودھی کے خلاف تھانہ صدر رحیم یارخان میں مقدمہ نمبری220/21بجرم 322 اندراج کیاگیا تھا تاہم ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں حاصل کررکھی تھی، گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج یاسرحیات نے اس درج مقدمہ کی سماعت کی،سماعت کے دوران تمام ملزمان عدالت میں موجود تھے تاہم وکلاءکی جانب سے عبوری ضمانت کے اخراج پر ہونے والی بحث پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرلیاگیاتھا جسے بعد ازاں عدالت نے سنادیا اور اس درج مقدمہ کے ملزمان کی مجرمانہ غفلت پر عدالت نے چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی عظمت قدیر گورائیہ، ایکسین عامربٹ، سب انجینئر محمدعدنان اور سینٹری انسپکٹرطارق لودھی کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں، ملزمان کے عدالت میں نہ ہونے پر فاضل جج کی جانب سے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت کے باعث اب تک 3کمسن بچے گٹروں اورکھال میں گرکرہلاک ہوچکے ہیں جن کے مقدمات کابھی اندراج کیاگیا ہے۔ مقتول حسنین کے والد محمد آصف رضا اور چچا چوہدری محمد شہباز نے عدالت کی جانب سے ضمانتیں خارج کئے جانے کے فیصلے کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمارے موقف کو سچ ثابت کیا اور آج حق کی جیت ہوئی ہے، ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں انصاف کے کٹہرے میں پیش ہونا پڑتا ہے، چوہدری محمد شہباز نے کہا کہ وہ اس کیس کو انجام تک پہنچانے کیلئے ہر فورم تک جائیں گے تاکہ آئندہ کسی ماں کا ’’حسنین‘‘ بے حس اور قاتل افسران کی مجرمانہ غفلت لاپروائی کی بھینٹ نہ چڑھ سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com