ویمن چیمبر آف کامرس کے تعاون سے دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پورمیں جاری دو روزہ ایگزی بیشن”میری کہانی“ کے دوسرے روز لگائے گئے مختلف اسٹالز پر شہر بھر سے آنے والی فیملیز اور طالبات نے ایگزی بیشن کا دورہ کیا
![ویمن چیمبر آف کامرس کے تعاون سے دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پورمیں جاری دو روزہ ایگزی بیشن”میری کہانی“ کے دوسرے روز لگائے گئے مختلف اسٹالز پر شہر بھر سے آنے والی فیملیز اور طالبات نے ایگزی بیشن کا دورہ کیا 1 20 11 2021](https://youthvision.pk/wp-content/uploads/2021/11/20-11-2021-969x630.jpg)
بہاول پور: ( عمران منیر قذافی سے)ویمن چیمبر آف کامرس کے تعاون سے دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پورمیں جاری دو روزہ ایگزی بیشن”میری کہانی“ کے دوسرے روز لگائے گئے مختلف اسٹالز پر شہر بھر سے آنے والی فیملیز اور طالبات نے ایگزی بیشن کا دورہ کیا اور خوب خریداری کی۔اس موقع پر صدر ویمن چیمبر آف کامرس بہاول پور نے بطور مہمان خصوصی اسٹالز کا دورہ کیا اور ملک بھر سے تشریف لانے والی ویمن انٹر پرینئرز کے کام کوخو ب سراہتے ہوئی ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ایونٹ کے دوسرے روز قوالی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اس موقع پر صدر ویمن چیمبر مسز رابعہ عثمان نے دی گونمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کے بہترین تعاون اور میزبانی کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”میری کہانی“ ایونٹ نے جنوبی پنجاب کی خواتین کے لئے انٹرپرینئر شپ کے حوالے سے نئے راستے کھولے ہیں۔ یہ اس خطے کے لئے تاریخی ثابت ہوا ہے کہ اس میں ملک بھر سے کاروباری خواتین نے اپنی کامیاب کہانی دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات اور شہر بھر سے آئی فیملیز کے سامنے پیش کی جو مستقبل کی انٹر پرینئر کے لئے مثالی ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پر امید ہوں کہ اس ایونٹ سے مستقبل قریب میں بہاول پور شہر سے کئی نوجوان انٹر پرینئرز سامنے آئیں گی جو ملکی معیشت کے لئے مثبت ثابت ہوگا۔ آخر میں مسز رابعہ عثمان نے ایگزی بیشن میں شریک تمام منتظمین اور یونیورسٹی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔