پنجا ب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بہاول پور میں سپورٹس گالا 2021 کا انقعاد
بہاولپور ( یاسر ملک سے) بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر پنجا ب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بہاول پور میں سپورٹس گالا 2021 کا انقعادکے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بہاول پور میں عاشق علی شہید انٹراڈسٹرکٹ ریسکیو والی بال ٹورنامنٹ اہتمام کیا گیا اورجتنے والوں کیلئے ریسکیو سنٹرل اسٹیشن ائیر پور ٹ روڈ پر ایک پر وقار تقسیم انعامات کی تقریب کا انقعاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین تھے اس موقع پر ٹورنامنٹ میںکھیلنے والی ریسکیو 1122 کی ضلع بھر کی تمام ٹیموں اور ایڈمن ،کنٹرول اینڈ کمانڈ اوراپریشنل سٹاف نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبو ل ﷺ سے ہوا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ریسکیور نے لوگوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان دے دی اور ہمیں اس بات پر بھی فخر کہ وہ ریسکیو 1122 کا حصہ تھا ہے اور رہے گااور ہم بانی ریسکیو ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انھوں نے شہید کی فیملی کی ویلفیئر کیلئے بہت کچھ کیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر باقر حسین نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ایک صحت مند معاشرے صحت مند قوم کے وجود کے لیے اہم کردار اوا کرتے ہیں اور بلخصوص ریسکیو 1122جیسے محکمے کے لیے کھیلوں کا اقدام ضروری اورخوش آئند ہے۔ اس سے نہ صر ف جسمانی بلکہ ان کے محکمانہ کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کھیل برداشت ،تحمل اورآگے بڑھنے کی لگن و جستجو پیدا کرنے کے لیے اہم ہتھیار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے ایثار قربانی کے جذبات اور اتحاد و یگانیت کی بہتر فضاءقائم کی جا سکتی ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع کیا انھوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کوکارکردگی شیلڈ دی،اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی بہترین کھیلاڑیوں ،کوچز،ریفریزاورانتظامیہ کو اعزازی شیلڈ دی ۔