عامر خان اور کرینہ کپور کےمداحوں کیلئے خوشخبری

ممبئی (ویب ڈسک ) مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان اور مشہور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں شریک ہوں گیں.
رپورٹس کے مطابق کافی ود کرن کے سیزن سیون میں صرف ایک ہی خان شریک ہو رہے ہیں اور ان کا نام ہے عامر خان. کہا جا رہا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی ہوں گی.
کرینہ کپور اور عامر خان دونوں فلم لعل سنگھ چڈھا میں بھی نظر آئیں گے.
واضح رہے کہ کرن جوہر سے جب کہا گیا کہ وہ تینوں خانز عامر خان ، سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ شو پر بلائیں تو انہوں‌نے کہا تھا کہ میں یہ نہیں‌کر سکتا میں ان تینوں کا دوست ضرور ہوں لیکن یہ کام میرے لئے بہت مشکل ہے۔
کرینہ کپور کافی ود کرن کے پہلے سیزنز میں بھی آچکی ہیں شاہد کپور اور سیف علی خان کے علاوہ پریانکا چوپڑہ کے ساتھ ان کے انٹرویو کو بہت پسند کیا گیا تھا. کافی ود کرن ایک ایسا شو ہے جس میں‌ بالی وڈ کے ستارے شریک ہوتے ہیں کرن ان سے تیکھے سوالات پوچھتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com