روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار سلمان خان سے شادی کیلئے حامی بھر لی

سے خبروں میں رہنے والی نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اگر سلمان خان انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو انہیں منع نہیں کر پائیں گی۔
اداکارہ میرا شادی کے حوالے سے ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی ہیں، ان کا ایک تکذیب نکاح کا کیس بھی لاہور کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے، جس میں عتیق الرحمٰن نامی شخص نے ان کے شوہر ہونے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
میرا کا تکذیب نکاح کا کیس گزشتہ ایک دہائی سے جاری ہے اور اس کی درجنوں سماعتیں ہو چکی ہیں، علاوہ ازیں میرا کی شادی کیپٹن نوید سمیت دیگر افراد سے ہونے کی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہیں۔
ساتھ ہی میرا پر نکاح کے اوپر نکاح کرنے کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے، تاہم اداکارہ نے اس طرح کے تمام الزامات کو ہمیشہ ہی مسترد کیا ہے۔
میرا عید کے موقع پر ٹی وی ون کے ‘دی مزیدار شو’ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی سمیت کیریئر کے حوالے سے کھل کر باتیں کیں۔
ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملتا تو وہ اداکار رینبو سے ضرور شادی کرتیں۔
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو سید خاندان سے تعلق رکھتا ہو، وہ مولا علی پر ایمان رکھتا ہے اور غیرت مند ہو۔
اداکارہ نے عمر بتائے بغیر کہا کہ وہ ابھی وہ جوان ہیں اور ان کی عمر کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں غلط ہیں۔
ان کے مطابق وہ نہ صرف حسین اور خوبصورت ہیں بلکہ وہ پاکیزہ بھی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان دنیا کے بہت بڑے سپر اسٹار ہیں اور اگر وہ انہیں شادی کی پیش کش کریں گے تو وہ انہیں منع نہیں کر سکیں گی وہ ان کے ساتھ شادی کرلیں گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com