خاتون رپورٹرنے رپورٹنگ کےدوران تنگ کرنیوالےلڑکےکوتھپڑ رسیدکردیا

لائیو رپورٹنگ کے دوران رپورٹر ماہرہ ہاشمی نے تنگ کرنے والے لڑکے کو تھپڑ رسید کردیا۔
مختصر دورانیے کی ویڈیو میں خاتون رپورٹر عید کے دن فیملیز اور بچوں کی خوشیوں سے متعلق رپورٹنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے پاس کھڑے نو عمر لڑکے کو شرارتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
خاتون رپورٹر نے جیسے ہی رپورٹ مکمل کی تو انہوں نے لڑکے کو تھپڑ رسید کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بعض لوگوں نے خاتون رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
زیادہ تر صارفین نے خاتون رپورٹر کی جانب سے لڑکے کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ مذکورہ لڑکا کسی خاتون رپورٹر کے ساتھ شرارت کرنے سے گریز کرے گا۔
بعض لوگوں نے خاتون رپورٹر کو خواتین کا چاند نواب قرار دیا تو کچھ نے لکھا کہ لائیو بپر کے ساتھ لائیو تھپڑ۔
کچھ لوگوں نے خاتون رپورٹر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی اور لکھا کہ انہوں نے معصوم بچے کو تھپڑ رسید کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔
لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد رپورٹر مائرہ ہاشمی نے وضاحتی ٹوئٹ میں مذکورہ ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ ’یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی۔
خاتون رپورٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کہ ایسا نہیں کرو مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلڑ بازی کررہا تھا جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دے کر برداشت کیا جائے ؟