عالمی مارکیٹ میں گیس اور تیل مہنگا ہوگیا
تین ماہ کی کم ترین سطح پرآنے کے بعد آج عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 103 ڈالر کی سطح پر فروخت ہورہا ہے جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ 105 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے.
عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 11 فیصد اضافہ ہوا ہے اور عالمی گیس کی قیمت 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کرگئی۔
دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت 6 ڈالر 20 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
Load/Hide Comments