عوام سے نوالہ چھین کر کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہو؟ مریم نواز
لیگی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام سے نوالہ چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگ رہے ہو؟ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کےذریعے پنجاب میں جوتباہی مچائی اس سےتسلی نہیں ہوئی؟
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے روشن گھر پروگرام کو 17 جولائی تک معطل کردیا جس کے تحت انہوں نے پنجاب میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس معاملے پر اب نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟ ناداروں کیلئے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا۔
Load/Hide Comments