پٹرول کے بعد بجلی بھی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (قاری عاشق حسین سے) – پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دیدی۔
نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں قیمت بڑھانے کی منظوری دی، بجلی کے صارفین سے 3 ماہ تک وصولی کی جائے گی۔ جولائی کے بجلی بلوں سے اضافی قیمت لاگو ہوگی، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
Load/Hide Comments