مزدور طبقے کو فوری ریلیف دینا اور انکی مستقل بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شازیہ وحید آرائیں
ملتان ( یاسر ملک سے ) احساس راشن رجسٹریشن پورٹل کا اجراء حکومت وقت کا انقلابی اقدام ہے ۔ اس اقدام سے کم آمدنی والے گھرانے اور چھوٹے کریانہ کے دکاندار مستفید ہونگے۔ عوامی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا محور ہے اور عمران خان کا فلسفہ سیاست بھی۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان و ڈپٹی الیکٹراونک میڈیا کنوئیرجنوبی پنجاب محترمہ شازیہ وحید آرائیں صاحبہ نے روزنامہ یوتھ ویژن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ہر پالیسی مزدور دوست اور کسان دوست ہے۔ وزیر اعظم نے کسانوں کے لئے زرعی اجناس کی قیمتوں میں سپورٹ پرائس کا اضافہ کر کے کسانوں کو خوشحال کر دیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کسان کارڈ کے اجراء سے کسانوں کو سستی کھاد، سپرے اور دیگر زرعی آلات پر ڈائریکٹ سبسڈی دے کر انقلابی اقدام کیا ہے۔ اس سے نا صرف کسان خوشحال ہو گیا ہے بلکہ کسانوں کو ڈائریکٹ سبسڈی سے ملز مالکان کے کردار کا خاتمہ ہوا ہے جو کسانوں کے نام پر سبسڈی کھا جایا کرتے تھے۔ احساس راشن پروگرام غریب لوگوں کو ڈائریکٹ فائدہ دے گا وہیں امیروں اور غریبوں کو الگ کرکے یہ تعین بھی کیا جاچکا ہے کہ اس ملک میں کونسے لوگ حقدار ہیں اور کونسے نہیں۔ تاکہ حکومت وقت صرف ان لوگوں کو ریلیف فراہم کرسکے جو اسکےحقیقت میں حقدار ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کورونا جیسی وباء سے لڑتے ہوئے جہاں امیر ملک اس وقت بحران کا شکار ہیں وہاں وزیر اعظم عمران خان کی درست پالیسیوں اور دوراندیشیوں نے ملک کو ایک بڑے بحران سے بچا لیا ہے۔ مہنگائی کا اثر اس وقت پوری دنیا پر پڑا ہے۔ لیکن کسی بھی ملک نے اپنے غریب لوگوں کے لئے ایسے اقدامات نہیں کیے جیسے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے کئے۔ احساس ایمرجنسی کیش پرورگرام کے زریعے کروڑوں لوگوں کو ریلیف فراہم کیا وہیں اب احساس راشن پورٹل کے ذریعے بنیادی گھریلو اشیاء جیسے گھی، چینی ، آٹا، اور دالوں پر ماہانہ ایک ہزار روپے تک کی ڈائریکٹ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے جو موجود ملکی معاشی حالات کے حوالے سے ایک انقلابی اقدام ہے۔