اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زرمیں پہلی سہ ماہی کے دوران 66.5 فیصدکانمایاںاضافہ

اسلام آباد (ثاقب ابراہیم غوری سے): اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران 66.5 فیصدکااضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 228.7ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66.5 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے137.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ستمبر2021 میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے 77.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 61.58 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 47.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کی فراہمی کی نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں نے 8.034 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.143 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com