اسلام آباد، دفعہ 144 نافذ، کورنگ نالہ اور راول و سملی ڈیمز خطرناک قرار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ دفعہ 144 نشیبی علاقوں کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں کورنگ نالہ خطرناک قرار دیا گیا ہے جب کہ راول و سملی ڈیمز بھی خطرناک بتائے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات سے بچاؤ کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے، عوام کے وسیع تر مفاد میں یہ نوٹیفکیشن آج سے ہی فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے ایمرجنسی نمبر کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال میں 16 پر کال کر کے اطلاع دیں۔
Load/Hide Comments