پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان
ٹیکسلا : (واصب ابراہیم غوری سے ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ٹھٹہ خلیل روڈ اور سوئی گیس پروجیکٹ کی فراہمی کے افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں بھی میر جعفر اور میر صادق موجود ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی لیڈران کو میر جعفر اور میر صادق کہا تھا آج وہی میر جعفر اور میر صاحب مولانا کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ وہی میر جعفر اور میر صادق آج اکٹھے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھرا گھونپنے اور کھانے والے آج اپنا مال بچانے کے لیے اکٹھا ہو رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم حکومت کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے۔ اتحادیوں کو 2 ، 2 وزارتیں دی گئی ناراضگی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی سے ہونے والا معاہدہ پاکستان کے لیے موثر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف زندہ واپس آئیں گے تو جیل میں جائیں گے۔ ہاں میاں صاحب تابوت میں آ سکتے ہیں، جس طرح ان کے خاندان کے آئے تھے۔
ایک سوال پر غلام سرور خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں ڈاکوؤں کی جماعت ہے اسی لیے اسے خیرآباد کیا۔ پی ڈی ایم کو دھرنے یا لانگ مارچ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
وزیر آبادی نے مزید کہا کہ حکومت کے لیے چیلنج پی ڈی ایم نہیں بلکہ معاشی بدحالی اور مہنگائی ہے۔ تیل و گیس کی قیمتیں ساری دنیا میں اوپر گئی ہیں۔
پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف،آصف زرداری ، فریال تالپوراور خورشید شاہ ضمانت پر ہیں رہا نہیں ہوئے۔ اور یہ سب اپنی چوریاں بچانے کے لئے ایک غیر فطری اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔