کے پی حکومت کا آئی ایم ایف معاہدے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے سے انکار
خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔
خیبرپختونخوا کابینہ نے آئی ایم ایف معاہدہ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دے دیا۔
اس ضمن میں وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا ہےکہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے مگر پہلے وفاق ہمارے تحفظات کا جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق نے قبائلی اضلاع کے 60 لاکھ لوگوں سے صحت کارڈ واپس لیا ہے، قبائلی اضلاع کے عوام کو صوبائی خزانہ سے صحت کارڈ دینگے تو 5 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی حکومت نے فنڈز دیئے تھے جس سے صوبے پر بوجھ کم ہوا تھا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دے دیا ہے ، ابھی آئی ایم ایف کے معاہدے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے لوگوں کو دوبارہ صحت انصاف کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں، انہیں بے یارمددگار نہیں چھوڑیں گے۔