یوکرین کے صدر نے روسی دعویٰ مسترد کر دیا
کیف: یوکرین نے مشرقی شہر لیسیچانسک کے محاصرے کا روسی دعویٰ مسترد کر دیا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کےمطابق یوکرین کی فوج نے روس کی جانب سے کیے گئے اس دعویٰ کے مسترد کیا ہے کہ روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اور روسی افواج نے اہم مشرقی شہر لیسیچانسک کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے نیشنل گارڈ کے ترجمان رسلان موزیچوک نے کہا ہے کہ شہر کے ارد گرد لڑائی جاری ہے لیکن یہ علاقے اب بھی یوکرین کے کنٹرول میں ہی ہے۔
واضح رہے کہ روسی میڈیا نے ایسی ویڈیوز دکھائی تھیں جن میں لوہانسک صوبے کی ملیشیا لیسیچانسک کی سڑکوں پر جھنڈے لہراتے اور خوشی کا اظہار کرتے گزر رہی ہے۔
برطانوی انٹیلیجنس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے مسلسل فضائی اور توپخانے کے حملوں کے درمیان لیسیچانسک میں معمولی پیش رفت جاری ہے۔
Load/Hide Comments