رنبیر اور عالیہ نے گڈ نیوز سنا دی
بالی ووڈ اسٹار جوڑی، رنبیر کپوراور عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کو گڈ نیوز سنا دی۔
عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی، ساتھ ہی ایک تصویر بھی شئیر کی، جس میں عالیہ اور رنبیر کو اسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں عالیہ الٹراساونڈ کرا رہی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے تصویر کے نیچے ” ہمارا بچہ ” کا کیپشن بھی دیا ہے، جس کے بعد مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ھارت کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کی شادی کی تقریب رنبیر کپور کے گھر ہی میں منعقد کی گئی، جس میں فیملی اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔
Load/Hide Comments