سابق خاتون اول کی آڈیو لیک ، مسلم لیگ (ن) بھی میدان میں آگئی

لاہور ،عمران خان کی اہلیہ اور ان کے سوشل میڈیا انچارج ارسلان سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہونے پر ن لیگ نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ بشریٰ بی بی کے حکم پر ہمارے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلاکر سیاست کو گندا کیا گیا۔
یہ بات (ن) لیگی رہنماؤں عطا تارڑ اور ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان تین سال متواتر آرمی چیف اور ادارے کے بارے میں کہتے رہے کہ ایک پیج پر ہیں، سات واقعات جن میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوئی وہ تحریک انصاف کے کھاتے میں ہیں
Load/Hide Comments