سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرکے نیک نیتی سے عملدرآمد کرانا سب کی ذمہ داری ہے، چودھری پرویزالہی
لاہور (یاسر ملک سے) – اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کا کہنا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرکے نیک نیتی سے عملدرآمد کرانا سب کی ذمہ داری ہے۔
چودھری پرویزالہی نے ویڈیو پیغام میں کہا پی ٹی آئی اور نون لیگ سمیت تمام پارٹیوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے احکامات کے عین مطابق ہو گا۔ ایوان کے اندر بڑا اچھا اور دوستانہ ماحول ہو گا۔ وزیراعلی کے انتخاب میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سےعمل کرائے۔ کوئی ٹینڈر ہو گیا ہے تو حکومت فوری ختم کرائے۔ وزراء اور مشیر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments