مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی سی وی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی سی وی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بل گیٹس نے ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی 48 سالہ پرانی سی وی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
بل گیٹس کی کمپنی میں دنیا کے قابل ترین لوگ بھی کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ایسے میں بل گیٹس نے اپنی 48 سال پرانی سی وی صارفین کے ساتھ شیئر کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے نوکری تلاش کرنے والی ویب سائٹ لنک ڈن پر 48 سال پرانی سی وی شیئر کی، جو انہوں نے ہارورڈ کالج کے پہلے سال میں بنائی تھی۔ بل گیٹس نے شیئر کردہ سی وی کے ساتھ لکھا کہ ’’چاہے آپ نے حال ہی میں گریجویٹ کیا ہو یا پھر آپ کالج ڈراپ آوٹ ہوں، مجھے امید ہے کہ میری 48 سال پرانی سی وی کے مقابلے میں آپ کی سی وی زیادہ بہتر ہوگی‘‘
سوشل میڈیا پر بل گیٹس کی جانب سے سی وی شیئر کرنے پر صارفین نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ 48 سال پرانی ہونے کے باوجود بالکل پرفیکٹ ہے۔