ملک بھر میں آج بادل برسنے کا امکان
اسلام آباد (عمران قذافی سے ) – وفاقی دارالحکومت میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے، گرمی کی شدت میں کمی آگئی، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج ایک بار پھر بادل برسنے کی پیش گوئی کردی۔
ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے بارش ہوگی۔
ادھر بارش برسانے والا سسٹم صوبہ سندھ میں داخل ہوگیا، کراچی کے شہری تیار ی پکڑلیں، آج شام یا رات سے تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سسٹم پانچ جولائی تک صوبے کے مختلف حصوں میں بارشیں برسائے گا۔
Load/Hide Comments