یمنی سائنسدان ہاشم الغیلی نے ’’ اسکائی ہوٹل ‘‘ کا منصوبہ پیش کردیا
صنعاء یمن کے سائنسدان ہاشم الغیلی نے ’’ اسکائی ہوٹل ‘‘ بنانے کا منصوبہ پیش کردیا۔
یمن کے سائنسدان ہاشم الغیلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک بڑے جہاز کو اڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو ایک ایسے’اسکائی ہوٹل‘ کو بنائے جانے کے منصوبے کے بارے میں ہے۔
ایسا سکائی ہوٹل جسے جوہری طاقت سے چلایا جاسکے گا، فضا میں اڑنے والا یہ بڑا ہوٹل دور جدید کی تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے جس میں جم، شاپنگ مال، بار، بچوں کے لیے کھیل کا میدان، سوئمنگ پول، ریسٹورنٹ، تھیٹر اور ایک کانفرنس سنٹر بھی ہوگا اور اس میں لوگ اپنی شادی کی تقریب منعقد کرکے اسے یادگار بنا سکیں گے۔
Load/Hide Comments