ایک غلطی اور ایڈیٹر کو ملا زمت سے ہاتھ دھونا پڑگیا
الجزائر کے حکومتی ترجمان اخبار ’’الشعب‘‘ کے ایڈیٹر کو اپنی زندگی کی ایک فاش غلطی کے سبب ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔
’’الشعب‘‘ نامی اخبار کے مدیر مصطفی ھمیسی نے اپنے اخبار کے صفحہ اول پر الجزائر فٹبال ٹیم کے بجائے مراکش کی فٹبال ٹیم کی تصویر شائع کر دی تھی۔ جس پر الجزائر کے وزیر اطلاعات نے مصطفی ھمیسی کو ملازمت سے نکال دیا۔
یادرہے بحیرہ روم کھیلوں کے مقابلوں میں فرانس کی ٹیم کا الجزائر کی ٹیم کے ساتھ فائنل میچ تھا۔ جس کی کوریج کے لیے شائع کی جانے والی خبر کے ساتھ اخبار میں الجزائر کے بجائے غلطی سے مراکش کی انڈر 18 فٹبال ٹیم کی تصویر شائع ہو گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مصطفی ہمیسی کی جگہ ’’المساء‘‘ نامی سرکاری اخبار کے ایڈیٹر کو ’الشعب‘ کا نگران ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ بلاگرز اور آن لائن جرنلزم سے وابستہ افراد نے جمعرات کے روز شائع ہونے والے ’’الشعب‘‘ کے اس ایڈیشن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں الجزائر فٹبال ٹیم کے بجائے مراکش کی انڈر 18 فٹبال ٹیم کی تصویر نمایاں طور پر شائع ہوئی۔
واضع رہے کہ الجزائر اور مراکش کے درمیان سفارتی تعلقات گذشتہ ایک برس سے کشیدہ چلتےآ رہے ہیں۔ اس گروپ میں فرانس نے الجزائر کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ ترکی سے ہو گا۔ الجزائر ایک گذشتہ میچ میں مراکش کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر سکا جبکہ الجزائر نے سپین کو ایک میچ میں شکست دی تھی۔