وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے آج لاہور میں اہم ملاقات کی۔
لاہور میں ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی عثمان ابراہیم، صوبائی وزراء ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اورعوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے آج اتفاق ہسپتال لاہور میں جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی عیادت بھی کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعظم نے انکی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا صاحب کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔
دو سری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی رہنما لال خان کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق رکن اسمبلی لال خان کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
Load/Hide Comments