لاہور میں سبسڈی والا سستا آٹا غائب، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور
لاہور (نبیلہ اکبر سے ) – لاہور میں سبسڈی والا سستا آٹا غائب ہوگیا، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
مارکیٹ میں 10 اور 20 کلو کے سبسڈائز آٹے کے بجائے 15 کلو کا تھیلا 1210 روپے میں فروخت کیا جانے لگا۔ محکمہ فوڈ روزانہ 16 ہزار 700 ٹن سرکاری گندم فلور ملز کو دے رہا ہے۔
چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے سبسڈائز آٹا مارکیٹ میں دیا جا رہا ہے صرف کمی پورا کرنے کیلئے پرائیویٹ آٹا پہنچایا جا رہا ہے۔ چھوٹے دکانداروں کو چاہیے کہ ڈیلرز سے آٹا اٹھا کر شہریوں کو مہیا کرے۔
Load/Hide Comments