حکومت آئی ایم ایف کے پاؤں پڑ رہی ہے کہ ڈالر دے دو جتنی کہو مہنگائی کریں گے، عمران خان
اسلام آباد – چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے حکومت آئی ایم ایف کے پاؤں پڑ رہی ہے کہ ڈالر دے دو جتنی کہو مہنگائی کریں گے۔
عمران خان نے کہا غداروں نے امریکا کے ساتھ ملکر منتخب حکومت کو ختم کیا۔ غداروں نے آتے ہی نیب اور اپنے کرپشن کیسز ختم کر دیئے۔ جو 30 سال سے چوری کر رہے ہیں وہ لوگ مسلط کر دیئےگئے۔ مقصود چپڑاسی مر گیا، 3 گواہ بھی مر گئے۔ اکنامک سروے موجودہ حکومت نے جاری کیا۔ اکنامک سروے کہتا ہے 17 سال میں بہترین کارکردگی ہمارے آخری 2 سال کی تھی۔ ہمارے دور میں ترقی کی شرح 6 فیصد تھی، صنعتیں ترقی کر رہی تھیں۔
عمران خان بولے موجودہ حکومت نے پٹرول، بجلی، گیس، آٹا اور سب کچھ مہنگا کر دیا۔ حکومت نے لوگوں پر مہنگائی کا عذاب ڈال دیا ہے۔ ہم نے اپنے دور میں 55 لاکھ افراد کو نوکریاں دیں۔ حکومت آئی ایم ایف کے پاؤں پڑ رہی ہے ڈالر دے دو جتنی بولو مہنگائی کریں گے۔ ملک کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس کے خلاف آواز بلند کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔