ہماری تعداد 177 ہے،ہم 9 ووٹوں سے آگے ہیں، عطا تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے انتخاب کا تسلسل رہے گا، ہماری تعداد 177 ہے،ہم 9 ووٹوں سے آگے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کر تے ہیں۔یہ رن آف الیکشن ہوگا، جو سادہ اکثریت لے گا، وہی وزیر اعلیٰ ہوگا۔
انکا کہنا ہے کہ پچھلے انتخاب کا تسلسل رہے گا، ہماری تعداد 177 ہے۔پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اتحاد کی تعداد 168 ہے ہم 9 ووٹوں سے آگے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کلیئر فیصلہ ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ ہیں، سارے فیصلے برقرار رہیں گے۔ابھی تک ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم انشااللہ پھر جیت جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ خوش آئند فیصلہ ہے، تسلیم بھی کرتے ہیں، عمل بھی کریں گے۔تحریک انصاف کہہ رہی ہے وہ اپیل میں جائیں گے، ضرور جائیں۔الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو کارروائی عدالت کرے گی