ہائیکورٹ کے فیصلے سے صوبے میں مزید سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے، فواد چودھری
اسلام آباد (ثاقب غوری سے) – پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب کے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا۔
فواد چودھری نے کہا اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے، انہوں نے کہا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
Load/Hide Comments