کولمبیا کی جیل میں شورش اور آتشزدگی, 90 قیدی ہلاک و زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کولمبیا میں جیل توڑ کر بھاگنے کی کوشش میں 90 قیدی ہلاک و زخمی ہوگئے ۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں جیل میں آتشزدگی کے دوران کچھ قیدیوں نے بھاگنے کی کوشش کی، واقعہ صبح تولووا شہر میں پیش آیا، جیل میں ایک ہزار 267 قیدیوں کو رکھا گیا تھا، آتشزدگی اور جیل توڑنے کے واقعے میں 49 قیدی ہلاک اور 40 قیدی زخمی ہوئے۔
کولمبیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں اور اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
Load/Hide Comments