دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کھربوں ڈالر کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

UNO

گلاسگو۔ (ثاقب ابراہیم غوری سے):دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کھربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔ یہ بات جمعہ کو اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل برائے ماحولیاتی تبدیلی (آئی پی سی سی) کے مسودہ رپورٹ میں بتائی گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ کا مسودہ جو آئندہ سال کے آغاز میں جاری ہونا ہے ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے ناگزیر تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 بلین ڈالر پیشگی ادائیگی سے زیادہ نہیں ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کےتباہ کن اثرات سیلاب، غذائی قلت، ہیٹ ویوز،خشک سالی ، سمندری طوفانوں اور وسیع پیمانے پر نقل مکانی کے نقصانات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا۔4ہزار صفحات پر مشتمل سمری میں کہا گیا کہ جانداروں کو نیا ماحول اپنانے کے لئے درکار مکینزم پر اخراجات پہلے کے اندازے سے کافی زیادہ ہیں لہذا ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ کے حوالہ سے اقدامات ناکافی ہیں ۔

اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق زمین کی سطح کا درجہ حرارت صنعتی دور کی سطح سے پہلے کی سطح سے اب تک 1.1 ڈگری س سینٹی گریڈ زیادہ ہو چکا ہے جس سے پورے کرہ ارض میں موسم کی حدت بڑھ گئی ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا گیا کہ درجہ حرارت میں جتنا زیادہ اضافہ ہوگا، ماحولیاتی تباہی کے خلاف معاشرے کو بچانے کے اخراجات بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے اس لیے مختلف گیسیوں کے اخراج کو روکنے کے اقدامات کے لیے 2050تک ہر سال فنڈ کی مد میں دس کھرب ڈالر کی ضرورت ہو سکتی ہے

جبکہ درجہ حرارت میں 2ڈگری اضافے پر صرف افریقہ میں جانداروں کو نیا ماحول اپنانے کے لئے درکار مکینزم پر اخراجات میں ہر سا ل اربوں ڈالر کے اضافے کا امکان ہے۔آئی پی سی سی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات پر 18 کھرب ڈالر خرچ کرکے اگلی دہائی کے دوران ابتدائی انتباہی نظام، آب و ہوا سے متاثرہ انفراسٹرکچر، زراعت، مینگروو کے تحفظ اور پانی تک رسائی کو بہتر بنانے سے 72 کھرب ڈالر کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں