پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹرمپ کی آمد سے پاک امریکا تعلقات مستحکم رہیں گے، دفتر خارجہ کا مؤقف یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان، 9 نومبر کو پاکستان میں سرکاری چھٹی آئی ایم ایف کے وفد کا پاکستان دورہ: 1 ارب ڈالر قرض مذاکرات پر بات چیت سپریم کورٹ ججز کی تنخواہوں اور الاونس میں بڑا اضافہ سندھ اسمبلی میں آئینی بینچز کے قیام کی قرارداد منظور سیرت چیئر جامعہ اسلامیہ بہاولپور کے زیر اہتمام اساتذہ کرام کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد شاہ لطیف کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کا عزم، قائمقام چیئرمین سینٹ کا پیغام آئی ایم ایف کا پاکستان سے مزید سخت انسدادِ بدعنوانی اقدامات کا مطالبہ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید 2 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا

نیو یارک (یاسر ملک سے ) – سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پیداوار میں اضافے سے انکار کر دیا۔ سپلائی میں کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید 2 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل  کی قیمت سوا دو ڈالر اضافہ کے بعد 111ڈالر، 83سینٹ ہوگئی جبکہ برطانوی برینٹ  خام  تیل 2ڈالر، 85سینٹ مہنگا ہونے کے بعد 118 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ دوسری طرف جبکہ جی سیون اجلاس میں روسی  تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے  پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

عالمی منڈی میں ملائیشین پام آئل  بھی 26 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی ٹن ایک ہزار، 173ڈالر ہو گیا۔ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی ٹن گندم پونے دو یورو اضافہ سے 356ڈالر، 25سینٹ کی ہو گئی۔

کساد بازاری کے خدشات  کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں  سونے اور قیمتی دھاتوں   میں سرمایہ کاری کم ہو گئی۔ سونے کی فی اونس قیمت اعشاریہ 22فیصد کمی سے ایک ہزار، 820ڈالر ہوگئی۔ چاندی تقریبا 2ڈالر کمی سے 20ڈالر، 75سینٹ فی اونس ہو گئی۔ تانبہ فی گرام 33سینٹ سستا ہوکر 3ڈالر، 75سینٹ کی قیمت پر آگیا۔ پلاڈیئم 51سینٹ کی کمی سے ایک ہزار، 858 جبکہ پلاٹینیم 46سینٹ سستی ہوکر 904ڈالر فی اونس کی قیمت پر آگئی۔

کساد  بازاری کے خدشے کے پیش نظر امریکی اسٹاک ایکسچینجز میں بھی مندی دیکھی گئی۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 496 ،ایس اینڈ پی 500انڈیکس  اٹھہتر اعشاریہ پانچ پانچ جبکہ نیسڈیک  کمپوزٹ انڈیکس میں 343پوائنٹس کی  کمی پر بند ہوا۔

عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے کرپٹو کرنسی کی قیمت میں بھی مسلسل کمی جاری ہے۔ بٹ کوائن کی قدر 2.83 فیصد کمی سے 20ہزار 283 ڈالر ہو گئی۔ چھ ماہ  میں بٹ کوائن  کی قدر میں 70 فیصد  کمی ہوئی ہے۔ ایتھریم کی قدر 3.46 فیصد  کم ہو کر ایک ہزار 155 ڈالر ہو گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com