لالی وڈ کی نئی ہاررکامیڈی فلم ”لفنگے“ کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب کراچی میں منعقد، فلم عید قربان پر ریلیز ہوگی
عید قربان پر ریلیز کیلئے تیار پاکستانی فلمی صنعت کی نئی ہارر کامیڈی فلم ”لفنگے“ کے ٹریلر لانچنگ کی خصوصی تقریب شہرقائد کراچی میں سجائی گئی
فلم کی سٹار کاسٹ میں شامل فنکاروں سمیع خان، مانی، مبین گبول، سلیم معراج، بہروز سبزواری اور نازش جہانگیر نے میڈیا نمائندگان سے دل کھول کر گفتگو کی۔
تقریب میں حرا مانی سمیت فلم، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی فلم ”لفنگے“ ایک منفرد موضوع کی حامل فلم ہے
جس کی کہانی چار دوستوں سمیع خان، مانی، مبین گبول، سلیم معراج کے ساتھ ایک گھر میں پیش آنے والے حیرت انگیز واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔
فلم میں شائقین کی تفریح کیلئے طنزو مزاح، سسپنس، کامیڈی اور خوف سمیت دیگر دلچسپ عناصر شامل ہیں جبکہ تمام فنکاروں کی جاندار پرفارمنس نے کہانی کو چار چاند لگادئیے ہیں۔
ٹریلر لانچنگ تقریب میں شریک شخصیات نے ڈائریکٹر عبدالخالق خان کی محنت اور تمام فنکاروں کے کرداروں اورمکالموں کو خوب سراہا۔
فنکاروں کا کہنا تھا کہ ”لفنگے“عید قربان پر ریلیز ہونے والی دیگر بڑی فلموں کو سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور شائقین کو پیسہ وصول تفریح فراہم کرے گی۔
فلمی صنعت کی نئی ہارر کامیڈی فلم ”لفنگے“ کے ٹریلر لانچنگ کی خصوصی تقریب شہرقائد کراچی میں سجائی گئی
فلم کی سٹار کاسٹ میں شامل فنکاروں سمیع خان، مانی، مبین گبول، سلیم معراج، بہروز سبزواری اور نازش جہانگیر نے میڈیا نمائندگان سے دل کھول کر گفتگو کی۔