بہاولپور میں "میزل اور روبیلا”(Measles and Rulella) کے حفاظتی ٹیکہ جات مہم15نومبر سے27 نومبر تک ہوگی۔
بہاول پور: ( قاری محمد عاشق سے )میزل اور روبیلا(Measles and Rulella) کے حفاظتی ٹیکہ جات مہم15نومبر سے27 نومبر تک ہوگی۔ اسی دوران ضلع بھر کے9ماہ سے15سال تک کی عمر کے بچوں کو میزل اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں شعور اجاگر کرنے کے لیے دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے ختم نبوت چوک (فوارہ چوک) تک واک کی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر نے کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر خالد چنڑ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ارائیں، نمائندہ یونیسف ڈاکٹر ذاکر علی، مختلف محکموں کے افسران، طلبہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف اور سول سوسائٹی کے نمائندگان موجود تھے۔ شرکاء واک نے میزل اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالہ سے بینرز اور پینا فلیکس اٹھارکھے تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ میزل اور روبیلا کے حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے موقع پر9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے15لاکھ 59ہزار سے زائد بچوں کو میزل اینڈ روبیلا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ والدین 9 ماہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کو میزل اور روبیلا کے ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ بچے ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔