محکمہ موسمیات نے سندھ میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی
محکمہ موسمیات نے سندھ میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسپیشل ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کا حوالہ دیا گیا۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 3 سے 5 جولائی کے دوران کراچی اورحیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سمندری صورتحال کے باعث ماہی گیروں کومحتاط رہنےکی ہدایت کی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہپیشگوئی کی مدت کے دوران بڑھتا ہوا درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے۔ کراچی ، آندھی اور طوفان سے کمزور مقامات پر ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments