مفتاح اسماعیل کا وزیر خزانہ بننا ملک کیلئے کینسر سے کم نہیں، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ
اسلام آباد:(عمران قذافی سے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ توانائی بچاتے بچاتے ملکی معیشت کا جنازہ نکل جائے گا۔
انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا وزیر خزانہ بننا ملک کے لیے کینسر سے کم نہیں ہے۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی تنخواہیں کم کرنی ہیں اور نہ ہی مراعات، غریب مررہا ہے اور یہ 5/ 5 کروڑ روپے کی گاڑیوں میں پھرتے ہیں۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ اس نظام کی کیا ضرورت ہے جس نے غریب کو برباد کر دیا ہے؟ موجودہ حکمرانوں نے غریب میں سڑک پر نکلنے کی بھی سکت نہیں چھوڑی ہے
Load/Hide Comments