روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کاسبزی فروٹ کامعائنہ نیلامی کے عمل کی نگرانی

لودھراں ( فہیم شہزاد ) ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی لودھراں کا اچانک معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف فروخت کی جانے والی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے مختلف سبزیوں کی کوالٹی کا باغور جائزہ لیا اور سرکاری نرخ کے مطابق قیمتوں کا تعین کرایا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے منڈی میں خرید و فروخت کے لئے آنے والے افراد سے بھی گفتگو کی اور اُن کو درپیش مسائل دریافت کیئے۔ ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ناجائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ من مانی اور زائد قیمت وصول کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی آڑھتی یا تاجر کو اپنی مرضی کی بولی یا فرضی نیلامی کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس امر میں کوئی شکایت سامنے آئی تو ٹھوس کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں بولی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجرحضرات رضاکارانہ طور پر عوام کی سہولت کے پیش نظر ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سرکاری نرخ کے مطابق معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری اور زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیلامی کے عمل کی نگرانی کا مقصد قیمتوں کو اعتدل میں رکھنا ہے تاکہ منصوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کا قلع قمع کیا جا سکے۔انہوں نے کسان پلیٹ فارم کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ کسانوں کو براہ راست اُن کی پیداوار کا معاوضہ ملے اور مڈل مین کے کردار کی حوصلہ شکنی ہو۔ اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی لودھراں محمد بلال نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کو منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی طلب و رسد کے بارے تفصیلی آگاہ کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com