کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی برآمد

لاہور،شادباغ میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی برآمد،ریسکیو اہلکاروں نےبچی کو اسپتال منتقل کر دیا۔

لاہور کے علاقہ شاد باغ میں کوڑے کے ڈھیر پر نومولود بچی کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زندہ بچی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔
چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بیورو نے شادباغ میں کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والی نومولود بچی کو تحویل میں لے لیا۔
نومولود بچی کو شادباغ پولیس اسٹیشن سے تحویل میں لیا گیا،بچی کو بیورو میں قائم بچوں کی نرسری میں رکھا جائے گا،چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد
شادباغ میں نامعلوم ملزمان اس بچی کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر چلے گئے تھے،پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com