مہنگائی کی مجموعی شرح 28.05 فیصد تک پہنچ گئی
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 28.05 فیصد تک پہنچ گئی۔
ایک ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 09 پیسے، دال مونگ 9 روپے 02 پیسے، دال ماش 12 روپے 77 پیسے اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ہوا۔
پانچ لیٹر کوکنگ آئل ایک ہفتے میں 122 روپے تک مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی موجودہ قیمت 2770 روپے تک پہنچ گئی۔
ایک ہفتے کے دوران فی درجن انڈے 7 روپے 19 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ برانڈڈ گھی فی کلو 21 روپے تک مہنگا ہوا۔
Load/Hide Comments