ٹال پلازوں سے متعلق اہم خبر؛ کون کون سے ٹال پلازے ختم کر دیئے گئے؟ نام سامنے آگئے

لاہور ( واصب غوری سے 9 پنجاب کابینہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قائم 11 ٹال پلازے ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
سیالکوٹ بائی پاس پر واقع گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔وزیر آباد بائی پاس پر وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ ٹال پلازہ،ضلع قصور میں کھڈیاں خاص کے مقام پر واقع قصور دیپالپور روڈ ٹول پلازہ ،ضلع شیخوپورہ میں مریدکے کے مقام پر مریدکے نارووال روڈ ٹول پلازہ ،شیخوپورہ میں برج اٹاری کے مقام پر قائم لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ ضلع ننکانہ صاحب میں موڑ کھنڈا کے مقام پر لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ۔
ضلع ساہیوال میں ساہیوال، عارفوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ضلع ساہیوال میں ساہیوال پاکپتن روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ضلع اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ضلع وہاڑی میں چیچہ وطنی، بوریوالا روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ضلع بہاولپور میں بہاولپور حاصلپور، چشتیاں روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com