اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

’امیروں کا ٹیکس بھی غریب کو بھرنا ہوگا‘، سوشل میڈیا پر نئے ٹیکسوں پر بحث

حکومت نے جمعے کو بڑی میں بڑی انڈسٹریز پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔
جن انڈسٹریز پر ٹیکس لگا ہے ان میں سیمنٹ، سٹیل، چینی، آئل اینڈ گیس، مشروبات اور کیمیکلز، ایل این جی ٹرمینلز، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبیل، سگریٹ اور فرٹیلائزرز جیسے صنعتیں شامل ہیں۔
حکومت کی جانب سے لگائے نئے ٹیکسوں پر سوشل میڈیا پر تنقید و تعریف کا ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔
حکومت کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ’سپر ٹیکس ہماری معیشت کو مزید نچوڑنے کا سبب بنے گا۔‘
ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’اس کا مطلب یہ ہوا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس لگایا جارہا ہے۔‘

عبدالوحید پیرزادہ نامی صارف نے لکھا ’میڈیا انڈسٹری پر ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ ان پر بھاری ٹیکس لگنا چاہیے۔‘
اسامہ نامی صارف نے لکھا ’یہ امیروں پر ٹیکس نہیں بلکہ سپر ٹیکس کو صارفین کی طرف منتقل کیا جائے گا، مہنگائی بڑھے گی اور ترقی رکے گی۔‘
عمر فاروق نامی صارف نے کہا کہ ’جو لوگ سیمنٹ اور چینی پر ٹیکس لگنے کا جشن منا رہے ہیں یاد رکھیں سیٹھ ٹیکس نہیں دے گا بلکہ صارفین کے لیے اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دے گا اور غریب کو سیٹھوں کا سپر ٹیکس بھرنا پڑے گا۔‘

کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی ہیں جو حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے سپر ٹیکس کی حمایت کررہے ہیں۔
پاکستانی صحافی زاہد گشکوری نے لکھا ’امیر لوگوں پر سپر ٹیکس لگا اچھا فیصلہ ہے۔‘
سید علی عباس زیدی نامی صارف نے حکومت سے درخواست کی کہ رئیل سٹیٹ سے منسلک بڑے کاروباری افراد پر بھی ٹیکس لگایا جائے۔
صحافی شہباز رانا نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’حکومت نے کمپنیوں پر چار سے دس فیصد کا اضافی ٹیکس لگا کر اچھا قدم لیا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کمپنیوں نے گذشتہ چند سالوں میں بے مثال منافع کمایا ہے۔‘

دوسری جانب ایک روز کی کمی کے بعد ایک بار پھر سے ڈالر کی قدر میں اضافہ رپورٹ کیا جارہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 207 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔
حکومتی فیصلے کے اعلان بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔جمعے کو سٹاک ایکسچینج میں کاروبار دو ہزار پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com